• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • عالمی اقتصادی فورم کی انسداد بدعنوانی کیلئے نیب کوششوں کی تعریف

    پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کی کوششوں میں نیب کا اہم کردار ہے۔ اقتصادی فورم نے اپنی رپورٹ میں انسداد بدعنوانی کیلئے نیب کی کوششوں کوسراہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نیب پاکستان کا انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہے۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے کئی اقدامات کئے گئے۔ نیب نے 2021ء کے دوران 30 ہزار 405 شکایات پر کارروائی کی، 1681 شکایات کی جانچ پڑتال، 1326 انکوائریاں اور 496 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی جبکہ 2020ء میں بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 323 ارب روپے ریکور کئے جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نیب کی شاندار کارکردگی ہے۔

    رپورٹ پاکستان میں عالمی اقتصادی فورم کے شراکتی ادارے مشال پاکستان نے جاری کی ہے، جس کے مطابق پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے،انسانی وسائل کی ترقی، ماحولیات کے تحفظ، صحت کی یکساں خدمات کی فراہمی اور تخفیف غربت کا پروگرام شروع کر کے عالمی لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا۔

    عالمی اقتصادی فورم کے اس سروے میں اہم سماجی ومعاشی پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس سروے میں پاکستان کا سکور 148 اعشاریوں کو ظاہر کرتا ہے۔ حکومت کے کم مدتی اور طویل مدتی سوچ میں بہتری آئی ہے جوکہ گزشتہ سال 3.88 اور رواں سال 4.42 ہے۔

    91 مناظر