• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
    191رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کیڈ مور اور یاسر خان نے کیا،یاسر خان 30 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، کیڈ مور کی اننگز کا خاتمہ 22سکور کے بعد محمد نواز کی گیند پر ہوا،حیدر علی کو بھی محمد نواز نے ہی 19رنز پر پویلین کی راہ دکھائی،حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 52 رنز بنائے اور جیمز فالکنر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے،ردرفورڈ نے 10 رنز بنائے اور نسیم شاہ کا شکار بنے۔

    پشاور زلمی نے 191 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا،حسین طلعت نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ،شعیب ملک 48 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ول سمیڈ کو 62 گیندوں پر 97 رنز کی باری کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    71 مناظر