صوبائی وزیر صحت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، گھرمیں قرنطینہ ہو گئیں
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، انہوں نے اپنے آپ کوگھر میں قرنطینہ کرلیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا دوسری بار کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کے کرم سےاب بہترمحسوس کررہی ہوں اور حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ ایک سات فیصد ریکارڈ کی گئی، ملک میں اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 29 ہزار 137 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہو گئی ہے۔