• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • حکومت نے کرپشن کیخلاف سب سے زیادہ اقدامات کئے: وزیراعظم

    وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان کے حوالے سے حالیہ رپورٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے ملک سے باہر ہیں، کرپشن کرنے والے مقدمات میں غیر ضروری التوا کے بہانے بنا رہے ہیں، کرپشن کے زیر التوا کیس جلد نمٹانے کے لیے عدالتوں میں موثر پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    62 مناظر