شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع
لاہور کی بینکنگ عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 28 جنوری تک توسیع کردی ۔
بینکنگ جرائم کورٹ کے جج سردار طاہر صابر نے شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ عدالت نے کورونا وائرس کے شکار شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
دوران سماعت ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانت میں توسیع پر اعتراض کیا جس پر جج نے کہا کہ ایف آئی اے والوں نے چالان متعلقہ عدالت میں جمع کروایا نہیں اور اعتراض کررہے ہیں، ایف آئی اے والے سارے نکمے ہیں۔
Advertisements