• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • لاہور: شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی

    لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 بچے جھلس کر دم توڑ گئے، میاں بیوی اور دیگر 3 بچے شدید زخمی ہو گئے۔

    چونگی امرسدھو کے علاقے گلستان کالونی میں واقع گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ لاریب،4 سالہ زہرا،2 سالہ علی عباس شامل ہیں۔ زخمی میاں بیوی مراتب علی اورفرزانہ مراتب سمیت 3 بچے علی رضا ،علی حسن اورعلی حمزہ جنرل ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

    وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے چونگی امر سدھو میں آتشزدگی کے باعث 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ع وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔

    76 مناظر