پراؤڈ ٹو بی پاکستانی کے زیراہتمام ایک پر تکلف ڈنر پارٹی کا اہتمام
پراؤڈ ٹو بی پاکستانی کے زیراہتمام ایک پر تکلف ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اس ڈنر کا اہتمام پاک پنجاب ریسٹورنٹ کوئیل سٹی مال میں کیا گیا ۔تقریب کا آغاز ماریہ الطاف نے تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد پاکستانی اور ملیشین قومی ترانے بجائے گئ
اس کے بعدپراؤڈ ٹو پاکستانی کے چیئرمین جناب سید منیر حسن شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور تمام لوگوں کو اتحاد اور محبت کا پیغام دیا ۔اس کے بعد شرکاء کی پر تکلف پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی اس موقع پر کچھ حاضرین نے اپنے انداز اور آواز کے ذریعے تمام شرکاء کو محظوظ کیا ۔اس تقریب میں پروڈ ٹوبی پاکستانی کے ترجمان فاروق ملک نے مہمان خصوصی ڈاکٹر فیصل انیس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا
اس تمام تر کاوش کے پیچھے پر اوٹو بی پاکستانی ملیشیاکے چیئرمین سید منیر حسن شاہ اور مسز ندا حسن شاہ جنہوں نے دور رہ کر بھی ناصرف اپنی تمام تر ذمہ داریاں کو نبھایا بلکہ تمام اورگنایزر جن میں شاہد بھائی جی ایم پلازہ ملک الطاف۔ افتخار ٹریولز۔سید ریاض اور فاروق ملک۔بابر حاقان بٹ نے بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا ۔یہ تقریب لوگوں کے ذہنوں میں دیر تک یاد رہے گی۔ ملیشیا میں پاکستانی کمیونٹی کو قریب لانے میں پروڈ ٹو بی پاکستانی کا کردار قابل تعریف ہے ۔
(محمد عمران میرٹ نیوز ملائشیا)