فی لٹر پٹرول پر31 روپے57 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی عائد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹیکسز، ڈیوٹیز اور لیوی کا بوجھ عوام کو پریشان کرنے لگا، فی لٹر ڈیزل پر31 روپے 50 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی کی وصولی جاری ہے جبکہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 116 روپے 26 پیسے فی لٹر ہے ۔
عوام کیلئے پٹرول کی قیمت 147روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 113 روپے 12 پیسے فی لٹر ہے ، عوام کیلئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 144 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی لٹر پیٹرول پر 4 روپے 90 پیسے ڈیلرز مارجن وصول کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق فی لٹر پٹرول پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 3 روپے 68 پیسے ہے ، فی لٹر پٹرول پر آئی ایف ای ایم 4 روپے 21 پیسے ہے ، پٹرول پر لیوی 17 روپے 62 پیسے ، سیلز ٹیکس 1 روپے 16 پیسے فی لیٹر عائد کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر 4 روپے 13 پیسے ڈیلرز مارجن ہے ، فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 3 روپے 68 پیسے ہے ، فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر آئی ایف ای ایم 2 روپے 12 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 17 روپے 13 پیسے اور سیلز ٹیکس 4 روپے 44 پیسے فی لٹر عائد ہے۔