کراچی میں دو تیز رفتارکاریں ٹکرا گئیں
کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی کی مصروف شاہراہ فیصل کارساز روڈ پر دو کاریں آپس میں ٹکراگئیں، تصادم کے بعد ایک کار پہلے کھمبے سے ٹکرائی اور پھر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار سوار دو افراد جاں بحق جبکی ایک شخص شدید زخمی ہوا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑیوں کی رفتار تیز تھی جس کے باعث حادثہ ہوا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارتضا اور رافع کے نام سےہوئی، لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔