• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا: عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے، شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا، نااہل اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ کی کوشش میں مصروف ہے، اپوزیشن جماعتوں کا غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گےِ، فنانس ترمیمی بل کے ذریعے عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا گیا، اپوزیشن کا کام صرف عوام کو گمراہ کرنا رہ گیا، سیاسی بیروز گار فرسٹریشن کا شکار ہیں اور صرف پراپیگنڈا کر رہے ہیں، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، جھوٹ کی سیاست کا وقت گزر گیا، اب تبدیلی کا دور ہے۔

    69 مناظر