وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکاء کا استقبال کیا۔
آئی ایس آئی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملکی سلامتی، افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں خطے میں در پیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم جناب عمران خان کا آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔