پی ٹی آئی کی پالیسیاں اپنی اے ٹی ایمز کے مفادات کیلئے ہوتی ہیں: مرتضیٰ وہاب
ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسیاں عوام کی بجائے اپنی اے ٹی ایمز کے مفادات کیلئے ہوتی ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر قانون مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت نے اپنے دوستوں کو نوازنے کیلئے صحت کارڈ جاری کیے۔ دنیا بھرمیں حکومتیں سرکاری ہسپتالوں کوبہتربناتی ہیں، یہ پیسہ صحت کارڈ کے بجائے سرکاری ہسپتالوں پر کیوں نہیں لگاتے۔ تحریک انصاف مفادات پر مبنی پارٹی ہے۔