سانحہ مری: شیخ رشید کی متاثرہ خاندان کے ورثا سے تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے راولپنڈی کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے گھر جاکر تعزیت اور دعا کی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے علاقے رسول نگر صادق آباد میں سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کے گھر جاکر تعزیت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔
سانحہ مری میں محمد شہزاد اپنی پوری فیملی سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔ شہزاد اور ان کے اہل خانہ کا گزشتہ روز راول روڑ پارک میں جنازہ ادا کیا گیا جبکہ تدفین ان کے آبائی علاقے ماڈل ٹاؤن ہمک میں کی گئی۔