• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • مری کی تمام بڑی شاہراہیں کھول دی گئی ہیں: آئی ایس پی آر

    سانحہ مری کے بعد پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جوان ریلیف آپریشن میں پیش پیش ہیں جبکہ تمام بڑی شاہراہیں کھول دی گئی ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوان امدادی کارروائیوں میں شانہ بشانہ ہیں ، چھوٹی رابطہ سڑکوں کو کھولنے کا کام بھی جاری ہے جبکہ پھنسے ہوئے سیاحوں کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مری میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں، انجینئرز سڑکیں کھولنے میں مصروف ، سیاحوں کو محفوظ شیلٹر اور کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی جاری ہے اور ریلیف کیمپوں اور صحت کے مراکر مکمل طور پر کام کر رہے ہیں

    95 مناظر