وزیراعظم نے سانحہ مری پر انکوائری کا حکم دے دیا
وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر انکوائری کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مری جانے والے سیاحوں کی المناک موت پر افسردہ ہوں، ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے سخت قواعد و ضوابط قائم کئے جائیں گے، غیر معمولی برفباری پر لوگوں کی بڑی تعداد کی مری آمد پر ضلعی انتظامیہ تیار نہ تھی۔
Advertisements