ملکہ کوہسار اور گلیات میں برفانی طوفان کے باعث 16 سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے:شیخ رشید کی تصدیق
ملکہ کوہسار اور گلیات میں برفانی طوفان کے باعث 16 سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کر دی۔ ایک ہزار سے زائد گاڑیاں ابھی تک پھنسی ہوئی ہے۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد ویک اینڈ پر برفباری کا نظارہ کرنے پہنچ گئی۔ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری اور گلیات میں داخل ہوگئیں۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ فیملیز گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئیں۔ شدید برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے
Advertisements