کیا جہانگیر ترین ن لیگ میں جا رہے ہیں؟
پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے سوال پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین مسکرا دیئے اور کہا جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے ن لیگی سینئر رہنما کو اپنے بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں، ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔
اس موقع پر صحافی نے پی ٹی آئی رہنما سے سوال پوچھا کہ آپ کا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے اس پر جواب دیتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔
اسی دوران صحافی کی طرف سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے سوال پر جہانگیرترین مسکراتے رہے۔
شادی کی تقریب کے دوران ایاز صادق نے وزیراعظم عمران خان کی مسکراہٹ پر بھی طنز کے تیر چلا دیئے۔
سابق قومی اسمبلی کے سپیکر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ہوں یا کوئی پی ٹی آئی لیڈر عمران خان کے سوا سب ہی مسکراتے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین ن لیگ رہنما خواجہ سعد رفیق کی شادی کی تقریب میں دولہا لگ رہے ہیں، اس پر جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے میں جہانگیر ترین کو دلہا لگنے پر مبارکباد دیتاہوں۔