• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم نے غیرملکی سفیروں پر پیشگی اجازت کے بغیروزرا سے ملنے پر پابندی لگادی

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ کوئی سفیر آئندہ وزارتِ خارجہ کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کریگا۔

    ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا وزراء سے ملاقات کر سکیں گے۔ ایسی تمام ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک نمائندہ بھی شریک ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارتیں وزارت خارجہ کی طرز پرکارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھیں۔

    98 مناظر