• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سال 2019ء: کس وزیراعلیٰ نے سب سے زیادہ ٹیکس دیا ؟

    سال 2019ء کے دوران انکم ٹیکس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، چاروں وزیر اعلیٰ میں سے زیادہ ٹیکس کس نے دیا نام سامنے آ گیا۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ سمیت ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی ہے۔ ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے ٹیکس گوشواروں پر مشتمل ہے۔

    ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی آمدنی 9 لاکھ 38 ہزار روپے تھی اور عثمان بزدار نے 2 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آمدنی 5 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 10 لاکھ 99 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: 2019ء: وزیراعظم نے 98 لاکھ، بزدار نے صرف دو ہزار ٹیکس جمع کرایا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی آمدنی 25 لاکھ 80 ہزار روپےتھی اور انہوں نے 66 ہزار 258 روپے ٹیکس ادا کیا۔

    گذشتہ سال منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی آمدنی 78 لاکھ 58 ہزار روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 10 لاکھ 61 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

    82 مناظر