• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • علیزے شاہ سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آ گئیں

    اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سگریٹ نوشی کرتی دکھائی دے رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہیں اور سگریٹ کے کش لگا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو سے متعلق اداکارہ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے اس انداز میں تبصرہ کیا کہ علیزے کا سگریٹ نوشی کرنا ہماری سماجی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا۔

    ویڈیو چونکہ اداکارہ کی اجازت کے بغیر بنائی گئی ہے اس لئے کچھ سوشل میڈیا صارفین اسے غیر مہذب اقدام قرار دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کسی کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، ہر شخص کو اپنی زندگی جینے کا حق حاصل ہے۔

    Advertisements
    143 مناظر