امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی
ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قدر کو بریک لگ گئی، روپیہ کی قدر میں بڑی بحالی ہوئی ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آ گئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 179 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 73 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 178 روپے 24 پیسے سے کم ہو کر 177 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔