• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • لاہور میٹرو کا سستا ترین ہونے کا حکومتی اعتراف، عمران خان جھوٹے ثابت ہو گئے: مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور میٹرو سستا ترین منصوبہ ہونے کے حکومتی اعتراف پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں لاہور میٹرو کا سستا ترین ہونے کے حکومتی اعتراف نے عمران صاحب کو ہر بار کی طرح جھوٹے ثابت کر دیا۔

    مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ عمران صاحب جب بولتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں۔ جھوٹ کا جو سفر کنٹینر سے شروع ہوا آج تک جاری ہے اور ہر روز بے نقاب ہوتا ہے۔ عمران صاحب کا ہر الزام پاکستان اور برطانیہ کی ہر عدالت میں جھوٹ ثابت ہو گیا۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے ہر منصوبے کو عمران صاحب نے جھوٹ بول کر متنازعہ بنایا۔ ہر اُس منصوبے کو متنازعہ بنایا جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی اپنی حکومت نے تسلیم کرلیا کہ میٹرومنصوبہ 29.61 ارب روپے میں مکمل ہوا۔

    146 مناظر