• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سال 2021 تعلیمی لحاظ سے مشکلات کا شکار

    سال 2021 تعلیمی لحاظ سے اچھا نہیں رہا، عالمی وبا کورونا نے سب سے زیادہ تعلیمی نظام کو متاثر کیا۔

    سال 2021 بھی کورونا وبا کی لپیٹ میں ہی رہا جس کے باعث تمام شعبہ زندگی کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں متاثر رہیں۔ کبھی پچاس فیصد حاضری ہوئی تو کبھی تعلیمی ادارے مکمل بند کردیئے گئے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اعتبار سے رواں سال تعلیم کا حرج ہوا تو ضرور ہے، آن لائن پڑھنا سکول میں بیٹھ کر پڑھنے کا متبادل نہیں ہوسکتا۔

    آئے روز کورونا کیسز میں اضافے کے سبب میٹرک اور انٹر کے امتحان میں صرف اختیاری مضامین کے پرچے ہی دیئے جا سکے، 5 جولائی سے میٹرک کے امتحان ہوئے تو 26جولائی سے انٹر کے امتحانات تاخیر کا شکار ہوئے، نتیجے کا اعلان بھی دیر سے ہوا تو نیا تعلیمی سال بھی تاخیر سے شروع ہوا۔

    وزیر تعلیم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سال 2022 میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    89 مناظر