اومی کرون کا پھیلاؤ: مسجد الحرام سمیت سعودی عرب میں نئی پابندیاں نافذ
کورونا کی نئی ویرینٹ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب حرمین سمیت سعودی عرب میں نئی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ دنیا بھر میں کووِڈ-19 کے کیسوں میں اضافے کے پیش نظر جمعرات سے مملکت میں بیرونی تقریبات سمیت عوامی مقامات پرلازمی ماسک پہننے کی پابندی دوبارہ نافذ کی جارہی ہے۔ ان پابندیوں کا اطلاق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ پر ہو گا اور نمازیوں کو نماز کے ساتھ ساتھ طواف میں بھی سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہو گا۔
Advertisements