• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ہماری حکومت نے ہر ضلع کیلئے ڈویلپمنٹ پیکج مخصوص کر دیا : عثمان بزدار

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ہر ضلع کیلئے ڈویلپمنٹ پیکج مخصوص کر دیا، پنجاب کے ہر علاقے تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں، 360 ارب روپے کے پیکج سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر انصر مجید اور چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پربات چیت کی گئی۔ ملاقات میں بھلوال کو ضلع بنانے، بھیرہ، ملکوال روڈ، سالم، بھلوال سرگودھا روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم باتیں نہیں بلکہ کام کرتے ہیں۔ انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع اورتحصیلیں بنانے پر کام جاری ہے۔ بھلوال کو ضلع کا درجہ دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہماری حکومت نے ہر ضلع کو علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج دیاہے۔ 360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ سرگودھا کے عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ ہے۔ سرگودھا ڈویژن کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پرکام شروع ہوچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کو ترقی کے سفر میں برابر کا حصہ دیا ہے۔ پنجاب کے ہر علاقے تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے۔ اقتدار کو ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے استعمال کرنا ماضی کی حکومتوں کا شیوہ رہا۔ اب پاکستانی سیاست میں لوٹ مار کے کلچر کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے اپوزیشن کی افراتفری کی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے۔

    Advertisements
    94 مناظر