• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم کے دورہ لاہور کا شیڈول تبدیل

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور کا دورہ کرنا تھا، جس کے لیے یکم جنوری تاریخ فائنل کی تھی تاہم اس شیڈول کو اب تبدیل کر دیا گیا ہے، یکم جنوری کے بجائے اب 31 دسمبر کو دورہ کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کی تنظیم سازی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امورپر بریفنگ دی جائے گی جبکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    85 مناظر