• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    شہر قائد میں مغربی سسٹم کا راج ہے۔ اسکیم 33، بحریہ ٹاون، صدر، نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی، شاہراہ فیصل، ملیر، ایئرپورٹ، ایم اے جناح روڈ، گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت کئی علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع مکمل ابر آلود ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ کے الیکٹرک کے 1900 سے زائد میں سے 325 کے فیڈرز حفاظتی بنیادوں پر عارضی طور پر بند کیے گئے ہیں۔ صورتِحال کا مستقل جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ فیلڈ میں عملہ الرٹ پر ہے۔ بارش کے دوران بچوں کا خصوصی خیال رکھیں، بجلی کی تنصیبات سے دور رہنے کی تلقین کریں۔ سڑک پر پانی کھڑا ہونے کی صورت میں بجلی کے کھمبوں، پی ایم ٹیز اور ٹی وی کیبل اور انٹرنیٹ کی تاروں سے بھی حفاظتی فاصلہ اختیار کریں۔

    84 مناظر