• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیراعظم کا دورہ لاہور، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں شیڈول

    وزیراعظم کا ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقاتیں شیڈول ہے۔ بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ عمران خان مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
    گورنر پنجاب چودھری سرور کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ عمران خان شیخ ابوالحسن شازلی سنڑ فار صوفی ازم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کریں گے۔ اس کا قیام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں عمل میں لایا گیا ہے۔ وزیراعظم لاہور نالج ٹیکنو پارک کا ڈیفنس کے قریب سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

    وزیراعظم محمکہ انڈسٹریز بارے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ عمران خان کو آبپاشی کے محکمہ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔ مختلف وزراء بھی ویر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

    113 مناظر