![](https://meritnews.tv/wp-content/uploads/2021/12/633693_26382929.jpg)
شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنا دیا گیا
شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کیا،اس موقع پر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کی کپتانی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لئے بہت بڑا موقع ہے، کوشش کریں گے کہ تبدیلی لے کر آئیں، ٹورنامنٹ میں سو فیصد پرفارم کریں گے۔
فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ اچھا کپتان ثابت ہو سکتا ہوں، سب سے سیکھنے سے کوشش کریں گے جبکہ انہوں نے اعتماد کرنے پر ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
Advertisements