نائن الیون کے واقعے میں کوئی افغان ملوث نہیں تھا: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نائن الیون کے واقعے میں کوئی افغان ملوث نہیں تھا، افغانستان کے معاملے میں پاکستان مشکل صورتحال سے دوچار ہے، عالمی برادری نے افغان عوام کی مدد نہ کی تو خطے میں بحران پیدا ہوسکتا ہے، افغانستان میں بحران سے شدت پسند تنظیمیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے الجزیزہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ہم نے پوری دنیا میں کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی، بھارت میں انتہا پسندوں اور جنونیوں کی حکومت ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
عمران خان نے اپوزیشن پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ دو ایسے خاندانوں سے ہے جو دولت سے مالا مال ہیں، بھٹو اور شریف خاندان نے وسائل کا ناجائز استعمال کیا، میری سیاست کا مقصد پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں سے پاک کرنا ہے، غریب ممالک کی غربت کی وجہ ان کے کرپٹ حکمران ہیں۔