• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ایک بار پھر مسلمانوں کو نماز جمعہ سے روک دیا گیا

    بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گرگاؤں میں ایک بار پھر مسلمانوں کو نماز جمعہ سے روک دیا گیا۔
    بھارت میں مسلمان جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے جمع ہوئے تو ہندو انتہا پسند نماز روکنے کے لیے پہنچ گئے۔ ہندو انتہا پسندوں نے نمازیوں کو مخصوس نعرے لگانے پر مجبور کیا۔

    مسلمانوں نے نعرے لگانے سے انکار کیا تو انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ بھارت میں رہنا ہے تو نعرے لگانے ہونگے۔

    نمازیوں کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں کوئی مسجد نہیں ہے، عام دنوں میں وہ گھر پر نماز پڑھ لیتے ہیں لیکن جمعہ کی نماز کے لیے کسی کھلے مقام پر اجتماع ہوتا تھا جو اب بند کیا جارہا ہے۔

    64 مناظر