• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کراچی: ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، تین افراد جاں بحق

    کراچی کے علاقے گلشن معمار سائٹ سپر سائی وے کی حدود میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثہ ڈمپر کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے باعث پیش آیا۔

    کراچی کے علاقے گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب ڈمپر کی دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی و جاں بحق افراد کو عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لاشوں کی شناخت 19 سالہ محمد شکیل، 28 سالہ خلیل احمد کے نام سے ہوئی جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

    حادثے میں زخمی شخص کی شناخت 36 سالہ اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

    Advertisements
    150 مناظر