کورونا وائرس سے مزید 370 افراد متاثر
ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق، 370 وبا کا شکار ہو گئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 843 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 292 ہے۔ ملک میں 12لاکھ 89 ہزار 913افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ 12 لاکھ 51 ہزار 778افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 370 نئے مریض رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔