پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا بسیرا، موٹر وے مختلف مقامات سے بند
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے علاوہ فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں اور رشکئی سے پشاور تک موٹروے کو بند کر دیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کا بسیرا، بعض مقامات پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ لاہور سے سمندری اور پنڈی بھٹیاں تک بھی موٹروے پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔