پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا ٹی ٹونٹی ہرا کر سیریز جیت لی
پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے پچھاڑ کر سیریز جیت لی۔ آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر شاداب خان مرد میدان قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ تھامس کی جگہ ہیڈن والش جونیئر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
Advertisements