• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کوئٹہ میں گیس لیکج سے دو دھماکے، خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی

    کوئٹہ میں گیس لیکیج سے دو دھماکوں کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، رواں ماہ گیس لیکیج دھماکوں سے4 افراد جاں بحق اور 70 افراد جھلس چکے ہیں۔

    گیس لیکیج کے باعث ایک دھماکہ جوائنٹ روڈ اوردوسرا پشتون آباد کے علاقے میں ہوا، کمرے میں گیس بھر جانے سے دھماکوں میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔

    زخمیوں میں ایک خاتون ، ایک بچہ اور دو مرد شامل ہیں، رواں ماہ اب تک کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

    Advertisements
    143 مناظر