وزیراعلی بزدار کی زیر صدارت آج پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب، 12 نکاتی ایجنڈا طے
پنجاب کابینہ کا اجلاس آج وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
ایوان وزیر اعلی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں صوبائی پولیس آفیسر ٹرانسفر پوسٹنگ کی منظوری دی جائے گی، یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر عملدرآمد اور صوبے میں مہنگائی قابو کرنے کے لئے ذخیرہ اندوزی ایکٹ 1977 لاگو کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
صوبائی کابینہ زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ اپ پالیسی 2021 کی منظوری دے گی،ویٹ ریلیز پالیسی بھی کابینہ اجلاس میں زیر غور آئے گی۔