• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات سے نون لیگ میں تقسیم مزید واضح ہو گئی: فواد چودھری

    وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی، اب کارما دیکھ رہے ہیں۔ نون لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے۔ پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس مہینےخیبرپختونخواہ اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ خیبر پختونخواہ میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کر سکیں۔ یہی حالت پنجاب میں ہوگی۔ صرف ایک دو ٹی وی چینلز آپ کی عملی طور پر مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی سعی کر رہے ہیں۔

    73 مناظر