• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • رانا شمیم کا نام ابھی پی این ایل آئی پر ڈالا ہے:شیخ رشید

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا شمیم کا نام ابھی پی این ایل آئی پر ڈالا ہے، ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے میٹنگ ہوگی، ملک کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف سخت اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پاکستان آنا چاہتے ہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے 4 ماہ کا وقت کمپنی کی مشہوری کیلئے دیا ہے، پی ڈی ایم سے درخواست ہے 23 کے بجائے 30 مارچ کو آئیں، پی ڈی ایم میں کوئی اتفاق نہیں، ایف آئی اے سے کہا ہے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالے، ملک میں بحران پیدا کرنیوالوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی کمپنیاں غریبوں کا خون چوستی ہیں، پاکستان میں ای پاسپورٹ شروع ہونے جا رہا ہے، 191 ممالک میں آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں، خواہش ہے 100 روز میں ای پاسپورٹ شروع ہو جائے، دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ ہے، اوورسیز پاکستانی اپوزیشن والوں سے ناراض ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں گے۔

    Advertisements
    102 مناظر