اسلام آباد میں عمارتیں ریگولرائز ہوسکتی ہیں تو نسلہ ٹاور کیوں نہیں ؟وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے معاملے پر درمیانی راستہ نکالا جاسکتا تھا، اسلام آباد میں عمارتیں ریگولرائز ہوسکتی ہیں تو نسلہ ٹاور کیوں نہیں ؟ جن لوگوں نے عمارت کی منظوری دی ان کو سزا ہونی چاہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اسلام باد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ سے لوکل گورنمنٹ بل پر کوئی بات نہیں ہوئی، انہیں پورا حق ہے، گورنر سندھ کو کہا ہے کہ جو خیالات ہیں، لکھ کے دیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور گرا رہے ہیں، لیکن عدالت نے کسی چیز کی نشاندہی نہیں کی، جس نے نسلہ ٹاور کی منظوری دی۔