• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • بنگلا دیش کی فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

    ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش پاکستان کے خلاف فالو آن کا شکار، میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
    بنگلا دیشی اوپنرز شادمان اسلام اور محمود الحسن نے دوسری اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ حسن علی نے محض 6 سکور پر محمود الحسن کو بولڈ کر دیا۔ ان کے بعد 2 رنز بنانے والے شادمان بھی پویلین لوٹ گئے، مومن الحق اور نجم الحسن 19 کے مجموعی سکور پر بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    قبل ازیں بنگلا بلے باز شکیب الحسن اور تیج الاسلام نے 7وکٹوں کے نقصان پر 76رنز سے آج اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستانی باولرز نے آج بھی حریف بلے بازوں کو ٹکنے نہ دیا، تیج الاسلام کو صفر سکور پر ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھا دی۔ ان کے بعد خالد احمد آئے، انہیں شاہین آفریدی نے شکار کیا۔سب سے زیادہ 33 رنز بنانے والے شکیب الحسن کو بھی ساجد حسن نے چلتا کیا۔ یوں ساری ٹیم 87 کے مجموعے پر آوٹ ہو گئی۔ ساجد خان نے 8 مخالف بلے بازوں کو آؤٹ کر کے بنگلا دیش کو فالو آن کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

    94 مناظر