• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • وزیر داخلہ کا سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سری لنکن ہائی کمیشن اسلام آباد کا دورہ کیا اور ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقات کی۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ سیالکوٹ فیکٹری حادثہ میں سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا اور افسوسناک واقعے پرحکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پریانتھا کماراکی افسوسناک موت پر پاکستانی عوام سوگوار ہے۔ حکومت اور پاکستانی عوام پرنتھار کماراکی ہلاکت پر خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سانحہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔ اس واقعے میں ملوث کسی بھی شخص سے رعایت نہیں برتی جائیگی۔ ہلاکت میں ملوث تمام مجرمان کو حکومت مثالی سزا دلائے گی۔

    Advertisements
    88 مناظر