• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواستیں خارج

    احتساب عدالت نے نئے آرڈیننس کے تحت شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواستیں خارج کر دیں۔
    احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ احتساب عدالت نے ایل این جی کرپشن ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔

    احتساب عدالت نے اپنے فیصلے می کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ایل این جی ریفرنس ختم نہیں ہوسکتا، نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار ہے، نیب ایل این جی ریفرنس میں ٹرائل جاری رکھے، نیب آئندہ سماعت پر گواہان پیش کرے۔

    85 مناظر