• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف چٹا گانگ ٹیسٹ جیت لیا

    چٹاگانگ میں پاکستان نے بنگلا دیش کی جانب سے دیا گیا 202 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے پہلا ٹیسٹ جیت لیا
    شاہین اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے بنگلا دیش کیخلاف دوسری اننگز میں 109 رنز سے اننگز کا سلسلہ جوڑا، 42 ویں اوور میں مہدی حسن نے عبداللہ شفیق کو 73 کے سکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ عابد علی سنچری بنانے سے صرف 9 سکور پیچھے تھے کہ تاج الاسلام کا شکار ہو گئے۔ اظہر علی اور کپتان بابر اعظم 175 کے مجموعے پر بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    گذشتہ روز پاکستانی اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور بنگالی باولرز کی وکٹیں گرانے کی تمام تر کوششوں کے باوجود نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ قبل ازیں میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا سلسلہ 4 وکٹوں کے نقصان پر 39رنز سے جوڑا، مشفیق الرحیم کو حسن علی نے 19 ویں اوور کی تیسری بال پر پویلین کی راہ دکھا دی، یاسر علی 36 رنز پر ریٹائر ہرٹ ہو گئے جبکہ مہدی حسن 11 اور نورالحسن 15 رنز بنا سکے۔ لٹن داس نے 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے تھے کہ شاہین آفریدی نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر دیا، ابو جید کو بھی شاہین آفریدی نے صفر رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، تاج الاسلام بھی صفر سکور پر ساجد خان کے ہاتھوں شکار ہوئے۔ یوں 157 کے مجموعے پر بنگلا دیش کی پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔ پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 202 رنز ٹارگٹ کیلئے بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    پاکستان نے بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں 330 رنز کے جواب میں 286 رنز بنائے تھے جس سے میزبان ٹیم کو 44 رنز کی برتری مل گئی تھی۔

    101 مناظر