پی آئی اے نے کوالالمپور ملائشیا کیلئے ہفتے میں دو پروازوں کا آغاز کر دیا
(عمران حیدر میرٹ نیوز ملائشیا)پی آئی اے ملائیشیا کے کنٹری مینیجر سلمان وہاب نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ قومی ایئر لائن کی اب کوالالمپور کیلئے ہفتے میں دو پروازوں کا آغاز ہوچکا ہے
سلمان وہاب نے کہا کہ پی آئی اے وہ واحد ایئر لائن ہے جو کسی بھی ملک سے ڈیتھ باڈی کو فری پاکستان لے کر جاتی ہے اور پوری دنیا میں صرف پی آئی اے کو ہی یہ اعزاز حاصل ہے
اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں پی آئی اے کی ٹکٹس کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے پی آئی اے کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کے دوران لاک داؤن قومی ایئر لائن نے اپنا فضائی آپریشن جاری رکھا اور اپنے ہموطنوں کو خیریت سے پاکستان پہنچایا
سلمان وہاب نے مزید کہا کہ پاکستان سے ملائیشیا سفر کرنے سے پہلے مسافروں کو mysejahtera کی ایپ انسٹال کرنی ہے اور گھر پر قرنطینہ کی اجازت لینی ہے
اس کے علاوہ انہوں نے ملائیشیا سے پاکستان جانے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سامان میں کسی قسم کا چاقو اور غیر ممنوعہ اشیا نہ لیکر جائیں سلمان وہاب نے مزید کہا پی آئی اے پاکستان کے پہچان ہے اور ہم نے اپنی ایئر لائن کی ترقی کے لئے بھرپور ساتھ دینا ہے اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے انچارج فاروق ملک اور پختون گجر کے رہنما گجر شیر عالم بھی موجود تھے۔