• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار،سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی

    مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار، سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی ہو گئے۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ایوب آفریدی کو مشیر اورسیز لگا یاگیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو استعفی پیش کیا، میری سینٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی جسے خوشی کے ساتھ واپس کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی صوابدید ہے جس کو چاہیں ذمہ داری دیں، اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری بھی نہیں دینگے تو کوئی اعتراض نہیں، موقع دیا توملک و قوم کی خدمت کرونگا۔

    Advertisements
    88 مناظر