• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • لاہور میں فضائی آلودگی کا زور برقرار: ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 424 پر پہنچ گیا

    پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے۔ لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے، ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 424 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔
    لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 680 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ میں 462، ڈیوس روڈ میں 562 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 447، ٹاون شپ میں 440، بحریہ آرچرڈ میں 413، علامہ اقبال ٹاون میں 424، پنجاب یونیورسٹی میں 424، ایڈن کاٹیجز میں 406، انارکلی بازار میں 481 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    73 مناظر