وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کی اہم بیٹھک، قانون سازی پر مشاورت
وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونے والی قانون سازی پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حماد اظہر شریک ہوئے، مشیر خزانہ شوکت ترین، خسرو بختیار اور عامر کیانی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ میٹنگ میں سیاسی صورتحال اور انتظامی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی۔ عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔