• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کاغذی کارروائی میں نہیں پڑنا چاہتا، فواد چودھری نے شوکاز نوٹس پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شوکاز نوٹس پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ کاغذی کارروائی میں نہیں پڑنا چاہتا، استدعا ہے نوٹس واپس لیا جائے۔
    نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے فواد چودھری کے خلاف شوکاز نوٹس پر سماعت کی۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کاغذی کارروائی میں نہیں پڑھنا چاہتا، استدعا ہے کہ نوٹس واپس لیا جائے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ اپنی معذرت تحریری طور پر پیش کریں۔

    وفاقی وزیر اعظم سواتی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ اعظم سواتی سینیٹ میں ہیں، الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو سکتے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیش نہیں ہوتے، سینیٹ کا بہانہ بناتے ہیں، جواب جمع نہیں کرایا۔ الیکشن کمیشن نے سنگین الزامات کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

    107 مناظر