• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ق لیگی ارکان کی اکثریت نے حکومت کا ساتھ جاری رکھنے کی حمایت کر دی:چودھری پرویز الہی

    چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق کچھ ارکان کے شکوے سامنے آئے ہیں جن کے حل کیلئے اتحاد کی سطح پر ٹھوس میکانزم بنانے پر زور دیا گیا۔ وفاق کی بجائے اجلاس میں زیادہ تر پنجاب کے بارے میں شکایات سامنے آئیں۔

    دوسری جانب اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے پی ٹی آئی قیادت بھی متحرک ہو گئی، وزیراعظم کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہے،اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی سینئر رہنما شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے سے متعلق مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن کے ساتھ رابطوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ انتخابی اصلاحات اور دیگر قانونی بلوں کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

    77 مناظر